پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام: ابتدائی وکٹیں گرا دی گئیں

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 16 کے مجموعی سکور پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔
گرین شرٹس کی جانب سے میچ کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم تیسرے اوور میں عبداللہ شفیق بنگلہ دیشی بولر حسن محمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
عبد اللہ شفیق نے 12 گیندوں پر 2 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 14 رنز پر اس وقت گری جب کپتان شان مسعود 6 رنز بناکر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے اس کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے بابر اعظم بھی صفر پر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے۔
راولپنڈی میں آج صبح سویرے تیز بارش ہوئی جس کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیرکا شکار ہوگئی۔
جس کے باعث میچ کے آج کا کھیل 45 اوور تک محدود کردیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں