“ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم ہیک: سابق امریکی صدر نے ایران پر الزام لگایا”

“ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم ہیک ہونے کا الزام، ایران کی جانب اشارہ”

ڈونلڈ ٹرمپ کی ’مہم ہیک‘، سابق امریکی صدر کا ایران پر الزام
ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی مہم نے کہا ہے کہ اس کے کچھ اندرونی مواصلات ہیک کیے گئے تھے۔
لیکن انھوں نے کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے درمیان ماضی کی دشمنی کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا۔
ریپبلکن مہم کا یہ بیان نیوز ویب سائٹ پولیٹیکو کی رپورٹ کے فوراً بعد سامنے آیا ہے کہ اسے جولائی سے نامعلوم ذرائع سے کچھ ای میلز موصول ہوئی ہیں۔
جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی کارروائیوں سے متعلق دستاویزات کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دستاویزات غیر قانونی طور پر امریکا کے مخالف غیر ملکی ذرائع سے حاصل کی گئی تھیں۔
جن کا مقصد 2024 کے انتخابات میں مداخلت کرنا اور ہمارے جمہوری عمل میں افراتفری پھیلانا ہے۔
ہفتے کے آخر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل ایپ پر پوسٹ کی کہ مائیکروسافٹ نے ابھی مہم کو آگاہ کیا ہے کہ ایران نے ان کی ایک ویب سائٹ ہیک کر لی ہے۔
انہوں نے ایران پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ وہ صرف عوامی طور پر دستیاب معلومات حاصل کرنے کے قابل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں