لاہور میں ڈینگی کی وباء: 24 گھنٹوں میں 1555 لاروا تلف
مون سون کی بارشوں سے ڈینگی کی وباء بڑھ گئی ہے۔
لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 1555 لاروا پائے گئے اور انہیں تلف کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں اور بدلتے موسم کے باعث ڈینگی کی افزائش کی رفتار بڑھ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1500 سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس پر 1460 نوٹسز جاری کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے مطابق ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر 95 مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا ہے۔
رواں سال اب تک 47 ہزار 539 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ۔
جبکہ ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر دو ہزار 360 مقدمات کا اندراج کروایا جاچکا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں