کچہ مچکہ میں ڈاکوؤں کے حملے پر پنجاب حکومت کا فوری ردعمل اور آپریشن کی ہدایت
پنجاب حکومت کا کچہ ماچھکا میں پولیس پر ڈاکوؤں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دینے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے رحیم یار خان کے علاقے کچا مچکہ میں پولیس کی گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکرٹری داخلہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
جس میں ڈاکوؤں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دینے اور ان کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
جبکہ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پنجاب ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کو لیڈ کرے گا ۔
مریم نواز نے ہوم سیکرٹری کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی ہدایت کی۔
جبکہ آپریشن کیلئے سندھ حکومت سے رابطے کی ذمہ داری سیکرٹری داخلہ پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
حکمت عملی ترتیب دے کر کچے کے ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچائیں، ریاست کی رٹ ہر صورت بحال کی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں