“گمراہ کن مارکیٹنگ اور 6 کروڑ روپے کا جرمانہ: مسابقتی کمیشن کی کارروائی”
گمراہ کن مارکیٹنگ پر ملٹی نیشنل کمپنی پر بھاری جرمانہ
گمراہ کن مارکیٹنگ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کو مہنگی ثابت ہوئی کمپیٹیشن کمیشن نے گمراہ کن مارکیٹنگ کرنے پر صابن اور ہاتھ دھونے والی ملٹی نیشنل کمپنی پر 6 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
ترجمان مسابقتی کمیشن کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنی نے صابن اور ہینڈ واش مصنوعات کی گمراہ کن مارکیٹنگ کی۔
کمپنی اپنی مصنوعات کے ذریعے جراثیم ختم کرنے کا قطعی دعویٰ کررہی تھی۔
ترجمان کے مطابق صحت اور حفاظت کے دعوے سائنسی شواہد سے ثابت نہیں کیے جاسکتے۔
گمراہ کن مارکیٹنگ مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے جس پر کمپنی کو 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں