بار ایسوسی ایشنز کو آئینی ترامیم پر اعتماد میں لینا: حکومت کی نئی حکمت عملی
آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
حکومت نے آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ۔
وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ ترمیم پر بریفنگ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئینی ترامیم کے معاملے پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ۔
،ذرائع نے بتایا کہ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ بارایسوسی ایشنز کو ترامیم پربریفنگ دیں گے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب وزیر قانون نے گزشتہ رات سے چلنے والی اتحادیوں کیساتھ پریس کانفرنس کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کیساتھ پریس کانفرنس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ بار کونسلزاسٹیک ہولڈرزہیں ان کو اعتماد میں لیں گے۔
اس معاملے پر بارکونسلز اجلاس میں آج شرکت کرکےحکومتی مؤقف واضح کروں گا۔
اور بارکونسلزنمائندوں کیساتھ ہی ممکنہ طورپرمیڈیاسےگفتگو کروں گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں