“پیپلزپارٹی نے آئینی ترمیم مسودے پر کام شروع کردیا”

“پیپلزپارٹی نے آئینی ترمیم مسودے پر کام شروع کردیا”

پیپلزپارٹی نے آئینی ترمیم مسودے پر کام شروع کردیا
پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پاکستان پیپلزپارٹی نے ترمیمی مسودے پر کام شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی پی کی آئینی مسودے پر مشاورت کے غیر رسمی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری، فاروق ایچ نائیک، شیری رحمن غیر رسمی کمیٹی میں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کے سینئیر رہنما بھی آئینی ترمیم سے متعلق مسودے کی تیاری میں مشاورت کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مسودہ مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کیا جائے گا۔
پی پی مسودہ تیاری کے بعد جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن سے شیئر کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پی پی چیئرمین پی بلاول بھٹو زرداری نے آرٹیکل 8میں ترمیم پر اعتراض کیا ہے۔
آرٹیکل 8 میں ترمیم پی پی مسودے کا حصہ نہیں ہو گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں