آئینی ترمیم کے معاملے میں اتفاق رائے کے لیے حکومت کی کوششیں
آئینی ترمیم پراتفاق رائے:حکومت کا پی ٹی آئی سے رابطہ
آئینی ترمیم سے متعلق اتفاق رائےکےمعاملے پرحکومت نےتحریک انصاف سے پھر رابطہ کیا ہے۔
حکومت نے تحریک انصاف سے ڈرافٹ پر غور کرنے کی درخواست کی ہے،۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء نےتحریک انصاف سے ڈرافٹ کا جائزہ لینے پر غور کی استدعاکی ہے۔
،سپیکر قومی اسمبلی ایاز سے گرفتار اراکین کی ملاقات کے موقع پر یہ درخواست کی گئی۔
رانا ثناءنے پی ٹی آئی اراکین سے ڈرافٹ پرلیگل ٹیم سے مشاورت کا کہا، رانا ثناء نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ٹیلیفونک رابطے میں اپوزیشن کو ڈرافٹ دینے کاکہا۔
رانا ثناء نے پی ٹی آئی اراکین سے ڈرافٹ بارے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا کہاہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے حکومت کو مجوزہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی قیادت سے رابطے کی تجویز دی تھی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں