آئی ایم ایف کی شرائط اور تجاویز: پاکستانی معیشت کے چیلنجز
نئے قرضے پر آئی ایم ایف کی شرائط اور تجاویز سامنے آگئیں
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد قرض پروگرام پر آئی ایم یاف کی شرائط اور تجاویز سامنے آگئی ہیں۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد ڈپٹی ایم ڈی اور قائم مقام صدر کنجی اوکامیرا نے کہا کہ حالیہ معاشی بہتری کے باوجود پاکستانی معیشت کو کئی اہم چیلنجز درپیش ہیں۔
ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کے مطابق محصولات میں اضافے کیلئے ٹیکس کے دائرے کو بڑھانا ہوگا۔
صنعتکاروں، ڈیویلپرز اور بڑے زمینداروں سے ٹیکس وصولی کرنی ہوگی۔
ذراعت سمیت کم ٹیکس دینے والے شعبوں پر منصفانہ بوجھ ڈالنا ضروری ہوگا۔
خصوصی شعبوں کے نظام کا خاتمہ اور دیگر شعبوں کو بھی نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ جاری رہنا چاہیے۔
آئی ایم ایف نے گورننس میں بہتری اور اینٹی کرپشن اداروں کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
توانائی شعبے میں بھی اصلاحات جاری رکھنا ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں