“پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی، ٹریوس ہیڈ کی ناقابل شکست 154 رنز کی اننگ”
آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست دیدی
آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں اور 36 گیندوں سے شکست دیتے ہوئے فاتحانہ آغاز کر دیاہے ۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 316 رنز کا ہدف 44 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔
جس میں ٹرویس ہیڈ 154 رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے۔
جبکہ سٹیون سمتھ اور کیمرون گرین نے 32 ، 32 رنز کی اننگ کھیلی۔
جبکہ مارنس لبوشین 7 7 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔
اوپننگ پر آنے والے مچل مارش 10 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.4 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔
جس میں بین ڈکٹ 95 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے لیکن سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔
ول جیکس نے 62 رنز کی اننگ کھیلی ، ہیری بروک 39 ، جیکب 35 ، جیمی سمتھ 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں