شیخوپورہ کے ڈرائیورکےپسماندگان میں کمسن بیٹی، بیوہ ،ماں ہے:قریبی دوست
ملتان (بیٹھک سپیشل/محمد ندیم قیصر) شیخوپورہ کے گائوں جیون پورہ خورد کا رہائشی آصف بھی نسلا ایک بلوچ تھا اور پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرائیور تھا۔ آصف بلوچ نے اپنے پسماندگان میں ایک کم سن بیٹی، ایک بیوہ اور ایک بیوہ ماں چھوڑی۔ آصف بلوچ کے ایک قریبی دوست نے فون پر روزنامہ’’ بیٹھک‘‘ کو بتایا کہ آصف بلوچ بڑے مان سےبلوچستان آتا جاتا تھا اور کہتا تھا کہ بلوچستان اسکے آبا و اجداد کی سرزمین ہے اور وہاں جا کر وہ عجیب طرح کی سرشاری محسوس کرتا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں