اسرائیل لبنان کشیدگی کا حل: صرف سفارت کاری، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی ترجمان کا بیان: جنگ سے کسی فریق کو فائدہ نہیں

اسرائیل لبنان کشیدگی کا حل صرف سفارت کاری میں ہے، امریکہ
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مارگریٹ میکلارڈ کا کہنا ہے اسرائیل لبنان کشیدگی کا حل صرف سفارت کاری میں ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مارگریٹ میکلارڈ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل لبنان کشیدگی کا حل صرف سفارت کاری میں ہے۔
کوئی فریق جنگ سے فائدہ نہیں اٹھاسکتا۔مارگریٹ میکلارڈ نے کہا کہ جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔
امریکہ پاکستان میں زراعت، توانائی کے شعبوں میں تعاون کررہا ہے جب کہ پاکستان سے رشتہ بہت مضبوط ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی کی جانب سے لبنان پر حملے جاری ہیں اور پیر سے جاری حملوں کے نتیجے میں اب تک 700 لبنان شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی نے گذشتہ روز بیروت میں لبنان کی مزاحتمی تنظیم کے حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
جس میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں