“اسلام آباد بجلی ریلیف ختم: 14 روپے فی یونٹ کی رعایت ختم”

“اسلام آباد والوں کیلئے بجلی کا ریلیف ختم: ستمبر کے بلوں پر اثرات”

14 روپے فی یونٹ کا ریلیف اسلام آباد والوں کو نہیں ملے گا،احکامات جاری
بجلی بلوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کیجانب سے دیا گیا ریلیف اسلام آباد والوں کیلئے ختم کردیا گیا۔
ستمبر کے بلوں میں 14روپے فی یونٹ کی رعایت اب وفاقی دارالحکومت کی حدود میں کسی صارف کو نہیں ملے گی
بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ایک لیکن ستمبر میں اسلام آباد اور دیگر شہروں کے صارفین کیلئے معیار الگ الگ ہوگا ۔
اس حوالے سے سی ای او آئیسکو کے احکامات پر جاری مراسلے کے مطابق اسلام آباد کی پندرہ سب ڈویژنز میں آئیسکو صارفین ستمبر کیلئے چودہ روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم رہیں گے ۔
متعلقہ حکام کو مراسلہ بھیج کر آگاہ کردیا گیا ۔ آئیسکو نے اس حوالے سے بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کیلئے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی جڑواں شہروں میں راولپنڈی سرکلز کے صارفین کیلئے ستمبر میں بھی ریلیف برقرار رکھے گی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دو سو ایک یونٹ سے پانچ سو یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو اگست اور ستمبر کے بجلی بلوں میں 14روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا تھا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں