اسٹیٹ بینک نے 10 سے 5 ہزار روپے تک کے نئے نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے

اسٹیٹ بینک کا اعلان: 10، 500 اور 5 ہزار کے نوٹوں کے نئے ڈیزائن دسمبر تک جاری

اسٹیٹ بینک نے 10 سے 5 ہزار روپے تک کے نوٹوں کے ڈیزائن کو شارٹ لسٹ کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے 10 سے 5 ہزار روپے تک کے نئے نوٹوں کے ڈیزائن کو شارٹ لسٹ کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ابتدائی مرحلے میں اسٹیٹ بینک نے 10، 500 اور 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کے دو ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے ہیں۔
جن میں سے ایک کی منظوری بعد میں دی جائے گی۔
نئے نوٹوں پر قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر نمایاں ہیں۔
نئے کرنسی نوٹوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کر کے دسمبر تک جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 21 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن تبدیل کرلیں گے۔
، اسکے بعد باقاعدہ منظوری سے یہ نوٹ جاری کیے جائیں گے۔
نئے کرنسی نوٹوں میں سیکیورٹی فیچر زیادہ رکھے جا رہے ہیں۔
گورنر نے کہا کہ ہم پلاسٹک کرنسی کو ٹیسٹ کریں گے عوامی قبولیت ہوئی تو جاری کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں