اسپیکر کی منظوری سے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دیا گیا، پی ٹی آئی اراکین کو منتقل کرنے کا امکان
اسپیکر کی پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری
پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی سے متعلق اسپیکرایازصادق کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نےپارلیمنٹ لاجزکو سب جیل قرار دینے کی منظوری دیدی۔
تمام گرفتار پی ٹی آئی اراکین سے فارمز پر دستخط کروا لئے گئے۔
پی ٹی آئی کے زیرحراست اراکین کو آج ہی پارلیمنٹ لاجز منتقل کئے جانےکا امکان ہے۔
وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کیلئے سب جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گرفتار ارکان کیلئے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دیدیا گیا ہے۔
اس سے پہلے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کےچیمبر میں ہنگامی اجلاس ہوا۔
اعظم نذیر تارڑ،محسن نقوی ،نوید قمر کی بھی اجلاس میں شرکت ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کیلئے سب جیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ زیر غور آیا۔
عدالت سےضمانت منظور نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی ارکان کو سہولت دینے پرغور کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں