“پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین سے جارحیت کے سنگین نتائج: خواجہ آصف”
‘افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے: وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں خون خرابہ کرنے والوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں بھی ہیں۔
اوروہاں سے پاکستان میں بھی ان لوگوں کو پناہ گاہیں میسر کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو اس کا نتیجہ آئینی میلٹ ڈاؤن ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے تو ہمیں بھی کوئی پریشانی نہیں۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے جس کے ثبوت بھی مل گئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں