“برطانیہ میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ مستعفی”

“برطانیہ میں پی آئی اے کے اقبال جاوید باجوہ کا استعفیٰ: جعلی ایف اے سرٹیفکیٹ کا معاملہ”

برطانیہ میں تعینات پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر مستعفی
برطانیہ میں تعینات پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن مینجر اقبال جاوید باجوہ مستعفی ہوگئے۔
ترجمان پی آئی اے نےاقبال جاوید باجوہ کو مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر مستعفی ہونے کا کہا گیا۔
ذرائع کےمطابق اقبال جاوید باجوہ کو30جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز دیا گیا۔
ڈگری جعلی ثابت ہونے کے باوجود اقبال جاوید باجوہ استعفی دینے کیلئے تیار نہیں تھے۔
انکو انکےخاندان کے ذریعے دباؤ ڈال کر استعفی دینے پر مجبور کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں