“امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید کرتا ہوں، عمران خان: علی امین گنڈاپور کی کوششوں کی حمایت”

“عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی افغانستان سے بات چیت اور امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید”

امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید کرتا ہوں، عمران خان
سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں علی امین گنڈاپور کی افغانستان سے بات چیت اور امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید کرتا ہوں۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں علی امین گنڈاپور کی افغانستان سے بات چیت اور امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید کرتا ہوں۔
ان کو جا کر علی امین کے پاؤں پکڑنے چاہیے اور کہنا چاہیے خدا کا واسطہ ہے افغانستان سے جا کر بات کرو۔
سابق وزیر اعظم کے مطابق میں نے نواز شریف کے دور حکومت میں پرویز خٹک کو افغانستان بھیجا تھا۔
صحافی نے سوال کیا کہ ملک میں وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ ہے تو صوبائی حکومت کیسے دوسرے ملک سے براہ راست بات کرسکتی ہے؟ ۔
عمران خان نے جواب دیا کہ وزارت خارجہ کے مینڈیٹ کو چھوڑدیں، وہ دہشت گردی ختم کرنے کی بات کر رہا ہے یہ احمقانہ بیان دے رہے ہیں۔
علی امین بالکل ٹھیک بات کر رہا ہے، دفتر خارجہ کو چھوڑو خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے ،۔
بلاول جب وزیر خارجہ تھا تو وہ افغانستان تک نہیں گیا، خیبر پختون خواہ میں پولیس کے کتنے لوگ شہید ہو چکے ہیں۔
ہم 24 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں