تحقیق: انسانی جسم میں 3600 کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف

کھانے کی پیکیجنگ میں 3600 کیمیکلز کا انسانی جسم میں انکشاف

انسانی جسم میں 3600 کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، کھانے کی پیکیجنگ یا تیاری میں استعمال ہونے والے 3,600 سے زیادہ کیمیکلز کا انسانی جسم میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
جن میں سے کچھ انتہائی مضر صحت ہیں۔
اس تحقیق کی سربراہ برگیٹ گیویک، جو کہ سوئٹزرلینڈ کی “فوڈ پیکیجنگ فورم فاؤنڈیشن” سے ہیں۔
، نے کہا کہ ان کیمیائی مادوں میں سے تقریباً 100 انسانی صحت کے لیے مضر صحت قرار دیئے گئے ہیں۔
ان میں سے کچھ کیمیکلز جیسے پی ایف اے ایس، بائسفینول اے جن پر پہلے ہی پابندی کا اطلاق کیا جاچکا ہے۔
تاہم ان میں بہت سے کیمیکلز ایسے ہیں جن کے مضر صحت ہونے کے حوالے سے تحقیق ہونا ابھی باقی ہے۔
محققین نے تقریباً 14,000 کھانے پیک کرنے میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی فہرست بنائی۔
جو پلاسٹک، کاغذ، شیشہ، دھات یا دیگر مواد سے بنے پیکیجنگ سے کھانے میں منتقل ہو سکتے ہیں۔
جبکہ یہ کیمیائی مادے کھانے کی تیاری کے عمل کے دوران کے دوسرے سامان سے بھی منتقل ہوسکتے ہیں۔
محققین نے ان کیمیکلز کی تلاش کے لیے موجودہ بایو مانیٹرنگ ڈیٹا بیس کو استعمال کیا،۔
جو انسانی نمونوں میں کیمیائی مادوں کو ٹریک کرتے ہیں، تاہم نتائج حیران کن تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں