لبنان: ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی ایک آنکھ سے محروم، دھماکے کی تفصیلات

ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی کی شدید چوٹیں: ایک آنکھ سے محروم ہونے کی خبر

لبنان: پیجر پھٹنے سے ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی ایک آنکھ سے محروم
لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی پیجر دھماکے کی زد میں آکر ایک آنکھ سے محروم ہوگئے جبکہ ان کی دوسری آنکھ میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
حملہ کی معلومات رکھنے والے پاسداران انقلاب نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مجتبیٰ امانی کی چوٹیں ایران کی طرف سے بتائی گئی۔
ابتدائی رپورٹوں سے زیادہ سنگین ہیں اور انہیں علاج کے لیے تہران منتقل کیا جائےگا۔
حسین سلیمانی نے مائکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایرانی سفیر کو آئی چوٹوں کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ ’ بدقسمتی سے دھماکے میں مجتبیٰ امانی کی کو لگنے والی چوٹیں انتہائی شدید ہیں۔
ایرانی خبر رساں اداروں کی طرف سے شائع ہونے والی ویڈیو میں مجتبیٰ امانی کو بیروت میں ہسپتال لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔
جس میں ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں پیجر لے جانے والے سفیر کے دو حفاظتی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں