“ایس پی انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ، محمد نوید ایس ایس پی انوسٹی گیشن تعینات”
ایس پی انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ کردیا،نوٹیفکیشن جاری
چیف سیکریٹری پنجاب ایس پی انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ کر دیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔
سیکریٹری سروسز نے 18 ستمبر کو ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کو پنجاب سے ریلیو کیا تھا۔
گریڈ 18 کی افسر ڈاکٹر انوش مسعود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت کی تھی۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے ڈاکٹرانوش مسعود کا تبادلہ چندگھنٹوں بعد ہی منسوخ کردیا۔
تبادلے سے قبل ڈاکٹر انوش کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن کااضافی چارج سونپ رکھاتھا۔
ڈاکٹر انوش کے متبادل گریڈ 19 کے افسر محمد نوید ایس ایس پی انوسٹی گیشن تعینات کر دیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر انوش کےتبادلے کے بعد ایس ایس پی محمد نوید نے گزشتہ روز ہی چارج سنبھال لیاتھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں