ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن ملکی معیشت کے لیے سنگ میل” “شہباز شریف
ایف بی آر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔
جس میں ایف بی آر ٹرانفارمیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
محصولات میں بہتری سے عوام کو سروسز کی فراہمی اور سوشل سیکٹر میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے ایف بی آر کے انفورسمینٹ کی نظام کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کا انفورسمینٹ کا نظام بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی تعریف بھی کی اور کہا کہ اچھے ٹیکس دہندگان کو دعوت دیں۔
اور ایف بی آر ٹرانفارمیشن پلان پر ان سے مشاورت کی جائے اور تجاویز لی جائیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں