“ایلیٹ نے اپنے اربوں کے ریفرنسز معاف کرا لئے: عمران خان کا شدید ردعمل”

“عمران خان کا کہنا ہے کہ ایلیٹ نے اربوں روپے کے ریفرنسز معاف کرا لئے”

ایلیٹ نے اپنے اربوں کے ریفرنسز معاف کرا لئے، بانی پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان سے 22 اگست کا اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 22 اگست کا جلسہ ملتوی ہوا۔
تو یقین دہانی کرائی تھی کہ 8 ستمبر کے جلسے میں کوئی خلل نہیں پڑے گا۔
تاہم اب سنا ہے اسلام آباد جلسےکی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نیب ترمیم کی بحالی ملک میں ایلیٹ کلچر اور تباہی کا راستہ ہے۔
چھوٹی سی ایلیٹ نے اپنے اربوں روپے کے ریفرنسز معاف کروا لیے ۔
نیب کو سپریم جوڈیشل کونسل کے ماتحت کرکے آزاد اور خود مختار بنایا جانا چاہیے۔
تاکہ بدعنوانی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو انصاف کی ضرورت ہے اور ہم بھیڑ بکریاں نہیں بلکہ انسان ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں