“بالی وڈ کا سب سے زیادہ خیراتی کام کرنے والا اداکار: شاہ رخ خان”

“بالی وڈ میں سب سے زیادہ خیراتی کام کرنے والے اداکار کا نام”

بالی وڈ کا کونسا اداکار سب سے زیادہ خیراتی کام کرتا ہے؟
بالی وڈ کے اداکار کروڑوں کے معاوضے سے جہاں اندھا دھند کمائی کرتے ہیں وہیں کچھ اداکار خیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے بڑے نام اپنے طور پر کبھی کسی کی تعلیم تو کبھی کسی کی بیماری سمیت مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔
سلمان خان کا نام بھی انہی اداکاروں میں آتا ہے جو ‘ہیومن بینگ کے نام سے اپنی تنظیم چلا رہے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔
اسی طرح دیگر بڑے ستاروں کا نام بھی خیراتی کام کرنے والوں میں شامل ہیں۔
تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان، عامر اور نہ ہی اکشے کمار اور امیتابھ بچن بلکہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان دوسروں کی مدد میں سب سے زیادہ پیش پیش رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ شاہ رخ کو بھارت میں خواتین اور بچوں کے حقوق کی وکالت کے لیے 2018 میں ورلڈ اکنامک فورم کا کرسٹل ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں