“بجلی اور گیس کے ٹیرف سٹرکچر میں بنیادی تبدیلیاں: موسم سرما اور گرمیوں کے لیے نئے نرخ”
بجلی اور گیس کے ٹیرف سٹرکچر میں بنیادی تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی اور گیس کے نرخوں میں بنیادی تبدیلیوں پر غور شروع کردیا ہے۔
تجویز کے مطابق موسم سرما میں بجلی کے استعمال کو نسبتاً کم کرنے کے لیے بجلی اور گیس کے نرخ مقرر کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سردیوں میں بجلی کی طلب کم ہونے سے صارفین پر کیپسٹی پیمنٹ کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔
سردیوں میں بجلی کی طلب 10 ہزار میگاواٹ، گرمیوں میں 25 ہزار میگاواٹ ہوجاتی ہے۔
گرمیوں میں گیس کے کم ٹیرف متعارف کروا کر اس کے استعمال کو فروغ دیاجائے گا۔
توانائی کے سیزنل ٹیرف متعارف کرانے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
کابینہ سے منظوری کے بعد توانائی کے سیزنل ٹیرف متعارف کرا دئیے جائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں