“وزیرِ اعظم نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال سے زر مبادلہ کی بچت کا اعلان کیا”
بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے زر مبادلہ کی بچت ہو گی:وزیراعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے لئے حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے نہ صرف پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہو گی ۔
بلکہ یہ گاڑیاں ماحول دوست بھی ہوں گی۔ وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے ایک جامع فنانشل ماڈل پیش کرنیکی ہدایت کی۔
وزیرا عظم نے اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مشاورت کی ہدایت کی۔
، وزیراعظم نے نومبر تک ای وہیکلز پالیسی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے ملک میں ای وہیکلز کی تیاری کے حوالے سے لائیسنز کے ضابطہ ء کار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ سکیم کی طرز پر سرکاری سکولوں کے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء میں ای-موٹر بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔
آئندہ تمام وفاقی سرکاری اداروں صرف الیکٹرک موٹر بائیکس کی خریداری کی جائے گی تا کہ قومی خزانے کی بچت ہو ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں