487 ارب روپے کی سبسڈی: بجلی صارفین کے لیے نئے اقدامات
بجلی صارفین کو 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا پلان تیار
مستقبل میں پاور سیکٹر کے صارفین کو سبسڈی دینے کےلیے وزارت توانائی کے تیارہ کردہ پلان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
صارفین کو 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا پلان ہے۔
مجوزہ پلان کے تحت سبسڈی کو سوشل پروٹیکشن پروگرام سے منسلک کیا جائے گا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے مستحقین کا تعین ہوگا۔
لائف لائن صارفین کیلئے 20ارب روپے کی سبسڈی مختص کرنے کا منصوبہ ہے۔
دستاویز کے مطابق 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کو380ارب روپے کی سبسڈی دینے کا تخمینہ ہے۔
300 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کو160ارب روپے کی سبسڈی ملے گی۔
300 سے 700 یونٹ کے صارفین کی 23ارب کی سبسڈی ختم کرنے کا پلان ہے۔
700 سے زائد یونٹ والے صارفین کی بھی 50ارب کی سبسڈی واپس ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں