“بجلی کی قیمت میں کمی: آئی پی پیز کے خلاف وفاقی وزیر کا مؤقف”
بجلی کی قیمت 2سے ڈھائی روپےکمی ہوگی: اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز چلانے والے اگر اچھے پیسے کما چکے ہیں۔
تو انھیں اب بزنس کو خیرباد کر دینا چاہئے،5آئی پی پیز کو کہہ دیا ہے کہ حکومت کو آپ سے بجلی نہیں چاہئیے۔
ہم آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ بھی کرائیں گے،بہت جلد بجلی کی پیداواری قیمت میں 2سے ڈھائی روپےکمی ہوگی۔
آئی بی اے کراچی میں پاورریفارمزراؤنڈ ٹیبل کانفرنس سےوفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کاخطاب کررہے تھے کہ لائٹ چلی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ غیرقانونی ہے لیکن لوڈشیڈنگ کرنا پڑ جاتی ہے،اورہم نے لوڈشیڈنگ کوقبول بھی کرلیا ہے۔
ہمارے یہاں اکنامک لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے،جن فیڈرز سے ریکوری نہیں ہوتی تووہاں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔
کے الیکٹرک بھی جہاں نقصانات زیادہ ہیں وہاں 18 سے 20 گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کرتی ہے، ۔
پاور سیکٹر میں اصلاحات کرنے سے ٹیرف میں 10 سے 12 روپے فی یونٹ کمی آسکتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں