“لندن میں افغان سفارتخانے کی بندش: برطانیہ کی ہدایت اور افغان ردعمل”
برطانیہ کی افغان سفارتخانے کو بند کرنے کی ہدایت
برطانوی حکومت نے لندن میں افغان سفارت خانے کو اپنا سفارتی مشن بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمی رسول کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
زلمی رسول نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ افغانستان 27 ستمبر کو لندن میں اپنا سفارت خانہ اور میزبان ملک بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ میزبان ملک کی ہدایت کے مطابق کیا گیا، ہم اپنے تمام ساتھیوں، شہریوں اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جنہوں نے اس مدت کے دوران لندن میں افغان سفارت خانے کے ساتھ تعاون کیا۔
یہ بندش عبوری افغان طالبان حکومت کے حالیہ اعلان کے بعد کی گئی ہے۔
جس میں 14 سفارت خانوں کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کو غیر مؤثر قرار دیا گیا ہے جس میں لندن کا ایک سفارتخانہ بھی شامل ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں