“بلاول بھٹو نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کردی”

“بلاول بھٹو نے آئینی عدالت اور عدالتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا”

بلاول بھٹو نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کردی
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات پیپلز پارٹی کا دیرینہ موقف اور مطالبہ ہے۔
عدالتی نظام درست کرنے کیلئے آئینی عدالت ضروری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وکلا نے ہمیشہ آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جدوجہد کے نتیجے میں مشرف کی آمریت کو شکست دی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ محترمہ شہید کہتی تھیں اگر ججز نے جلوس نکالنے ہیں تو باقاعدہ پارٹی بنائیں۔
محترمہ کو پتا تھا عدالت سے سیاست ہوگی تو عوام کا نقصان ہوگا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیے۔
آئینی عدالت کا مینڈیٹ آئینی معاملات کی تشریح ہوگا۔
اٹھارویں ترامیم کے ذریعے ججوں کی تعیناتی کا نظام وضع کیا گیا۔
مجھے شہید بھٹو کے کیس میں انصاف کے لیے 50 سال لگے۔
افتخار چوہدری نے جو بنیاد ڈالی اسے کبھی ثاقب نے تو کبھی گلزار نے آگے بڑھایا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں