بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا عزم، ملک دشمن عناصر ملوث””سرفراز بگٹی:
بلوچستان میں بدامنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بدامنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔
دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ریاست کا امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیپلزپارٹی کے رہنما سید نئیر حسین بخاری، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔
تقریب میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔
بلوچستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔
گورننس، امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں ۔
جب کہ تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کی ترقی چاہتے ہیں۔
پارٹی قیادت کی رہنمائی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں بہتری لائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں