-
“اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا، سیاسی رہنماؤں کو بلوچستان کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ”
سیاسی رہنما بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں، اخترمینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکا ہوں۔
اور اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں جب کہ سیاسی رہنما مجھ سے معافی مانگنے کے بجائے بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں۔
تسلیم کریں آپ نے ان کے دل دکھائے۔ بی این پی کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میرا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا۔
جس پر مجھے حیرت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنما سمجھتے ہیں کہ وہ ان کو منالیں گے اور رائے بدلنے پر آمادہ کر لیں گے۔
انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں گے تاہم معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
سیاسی رہنما بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں اور تسلیم کریں کہ آپ نے ان کے پیاروں کو چھین کر اِن کے دل دکھائے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں