اپوزیشن اتحاد کا بلوچستان کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ

بلوچستان کی صورتحال: اپوزیشن اتحاد کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر زور

اپوزیشن اتحاد کا بلوچستان کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ
اپوزیشن اتحاد نے بلوچستان کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا ۔
جس میں ارکان قومی اسمبلی عمر ایوب، اسد قیصر، ساجد ترین اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے اقبال رضوی اور ناصر عباس شیرازی نے بھی شرکت کی۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما حامد رضا اور بی این پی کے رہنما ساجد ترین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن الائنس کے رہنماؤں نے بلوچستان کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت اَنا سے باہر نکلے اور بلوچستان سے متعلق پالیسی بتائے ۔
جبکہ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ معاملات حل نہ ہوئے تو حکومت کو ہر صورت گھر بھیجیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں