ٹرانسفر کے باوجود بہاول پور سیکرٹری آر ٹی اے کا آفس پر قبضہ، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج
بہاول پور : بہاول پور سیکرٹری آر ٹی اے کا ٹرانسفر ہونے کے باوجود بھی آفس پر قابض اڈوں اور بسوں سے مبینہ رشوت کی وصولیاں گاڑی سمیت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال جاری ضلع اور بہاول پور کے ٹرانسپورٹرز شٹل کاک بن گئے خاتون سیکرٹری نے روٹس اپنے قبضے میں رکھ لیے اور ڈاک بھی نہیں نکالی ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ‘ تفصیل کے مطابق بہاول پور میں تعینات خاتون سیکرٹری آر ٹی اے عروج فاطمہ کا 16اگست سے ٹرانسفر لودھراں میں کر دیاگیا ہے 15روز گزرنے کے باوجود بھی خاتون نے ابھی تک بہاول پور آفس کو نہیں چھوڑا اپنے پرائیویٹ ٹاؤٹوں کے ہمراہ قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے اس کے ساتھ ہی سرکاری گاڑی و دیگر سرکاری وسائل جس میں ڈیزل‘میٹیننس و دیگر شامل ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون سیکرٹری آر ٹی اے نے تمام ٹرانسپورٹرز سے منتھلی وصول کرنا بھی نہیں چھوڑی الٹا ان کو مزید پریشان کرنے کے لیے گاڑیوں کے روٹس بھی اپنے پاس رکھ لیے ہیں ان کی ڈیٹ نہیں بڑھائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے ناجائز جرمانوں کی مد میں ادائیگیاں کرنا پڑ رہی ہیں لیکن دوسری جانب یہ بھی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون صرف مخصوص ٹرانسپورٹرز کو ہی نوازنے میں لگی ہوئی ہیں جومبینہ طور پر اس کے گھر قیمتی تحفہ اور دیسی اشیاء بھیجتے ہیں جس میں دیسی گھی‘شکر‘دیسی انڈے اور مرغیاں شامل ہیں جو ٹرانسپورٹر اس قسم کی اشیاء یامبینہ منتھلی نہ دیں پھر ان کے خلاف ناجائزمقدمات کی بھر مار کر دی جاتی ہے جو اس سے قبل بھی مقامی تھانوں میں مقدمات نمبر 24/317اور 24/748درج کروائے گئے ہیں اسی طرح لودھراں کے ٹرانسپورٹرز بھی سیکرٹری آر ٹی اے نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں کئی مہینوں سے لودھراں میں سیکرٹری نہیں ہے لودھراں اور بہاول پور کے ٹرانسپورٹر ز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب‘کمشنر ملتان‘ کمشنر بہاول پور اور ڈپٹی کمشنرز سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔موقف لینے پر خاتون نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ہفتہ قبل لودھراں کاچارج سنبھال لیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں