تحریک انصاف جلسہ: 21 ستمبر کو لاہور جلو پارک میں

تحریک انصاف جلسہ: لاہور جلو پارک میں منعقد ہوگا

21 ستمبر کو تحریک انصاف کو لاہور جلو پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی
حکومت پنجاب نے21 ستمبر کو تحریک انصاف کو لاہور جلو پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو جلسہ کرنے کی حکومت پنجاب نے لاہور جلو پارک میں اجازت دے دی ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر آفس بلوایا گیا تھااور ساتھ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی ڈی آفس لاہور پہنچی تھی۔
تحریک انصاف نے جلسہ ایس اوپیز کے مطابق کرنے کی یقینی دہانی کروائی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو جلو پارک گراؤنڈ لاہور میں دوپہر 02:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت مل ہے۔
لاہور ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس نے تحریک انصاف کو جلوپارک میں جلسہ کرنے کا این او سی جاری کر دیا ہے۔
لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے این او سی میں کہا گیا ہے کہ آرگنائزر کی طرف سے حلف نامہ جمع کروانا/انڈر ٹیکنگ کی صورت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری وہ خود لیں گے اور ہوں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں