امریکا توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کو ترجیح دیتا ہے

توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد: امریکا کا مؤقف

توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کو ترجیح دیتے ہیں، امریکا
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا توانائی کے شعبے میں پاکستان کی امداد کو ترجیح دیتا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہم توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کو ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان ایران گیس پائپ لائن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیاں برقرار ہیں۔
اور ہم سب کو ایران سے بزنس ڈیل نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھیں گے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں