“جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز 1-2 سے جیت لی”

“ٹی20 سیریز: جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے 8 وکٹ سے فتح حاصل کی”

جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے ٹی20 سیریز1-2 سے جیت لی
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کا فیصلہ کن میچ مہمان ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔
جنوبی افریقہ کی ویمنزٹیم نے ٹی20سیریز1-2سےجیت لی، تیسراٹی20:جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو8وکٹ سے ہرادیا-
154رنزکا ہدف جنوبی افریقی ٹیم نے9گیندیں قبل حاصل کرلیا۔
انیکے نے46اور لورا وولورڈ نے45،اینری ڈرکسن نے44رنزاسکورکئے۔
قومی ویمنز ٹیم نے پہلےکھیل کر5وکٹ153رنزبنائےسدرہ امین نے37اور منیبہ علی نے33رنزبناکرنمایاں رہیں۔
ندا ڈار12، گل فیروزہ18،فاطمہ ثنا27 رنزبناکرآؤٹ ہوئیں۔
.جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 10 رنز سے شکست دی تھی۔
دوسرے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے حریف ٹیم کو 13رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں