بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ: ڈاکٹر یونس کا اہم بیان
حسینہ واجد کو بھارت سے واپس لایا جائے، ڈاکٹر یونس
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سینئر مشیر ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کو واپس لایا جائے۔
ورنہ بنگلہ دیش کے عوام کو سکون نہیں ملے گا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ اگر بھارت حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کی حوالگی کا مطالبہ کرنے تک اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے تو حسینہ واجد کو خاموش رہنا پڑے گا۔
حسینہ واجد کے بھارت میں بیٹھ کر بیان بازی کرنے سے کوئی خوش نہیں۔
ان کے بھارت سے بنگلادیش پر کیے جانے والے تبصرے دوستانہ نہیں ہیں۔
ڈاکٹر یونس کا مزید کہنا تھا کہ حسینہ واجد عوامی ناراضی اور انقلاب باعث فرار ہوئیں۔
بھارت نے حسینہ واجد کوپناہ دی ہے تاہم وہ وہاں بیٹھ کر مہم چلا رہی ہیں۔
حسینہ واجد نے جو مظالم کیے سب کے سامنے ان کا احتساب ہونا چاہیے۔
حسینہ واجد کو واپس بنگلا دیش لانا ہوگا ورنہ عوام سکون میں نہیں آئیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں