حکومتی معاشی اصلاحات کے نتائج: عوامی خوشحالی کی جانب پہلا قدم
معاشی اصلاحات کے نتائج خوشحالی کی صورت عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج عوام کی خوشحالی کی صورت عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔
پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
جس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ تعاون پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگست میں مہنگائی کی شرح کا 9.6 فیصد پر آنا حکومتی اقدامات کا عکاس ہے۔
معاشی ماہرین کی افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی خوشخبری سے کم نہیں۔
2018 میں بھی افراط زر کی شرح کو سنگل ڈیجیٹ پر چھوڑ کر گئے تھے۔
اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں بتدریج بہتری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔
ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی جو جدو جہد ہم نے اپریل 2022 میں شروع کی تھی۔
اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ نہ صرف کامیابی سے ہم کنار ہوئی۔
بلکہ اس کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی کی ابتدا بھی ہوئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں