حکومت اہم قانون سازی کے لئے مطلوبہ نمبر گیم پوری نہ کرسکی – وجہ کیا بنی؟

نمبر گیم ناکام: حکومت اہم قانون سازی کے لئے مطلوبہ حمایت حاصل نہ کر سکی

حکومت اہم قانون سازی کےلئے مطلوبہ نمبر گیم پوری نہ کرسکی
جمعیت علماء اسلام کی عدم حمایت کی وجہ سے حکومت اہم قانون سازی کے لئے مطلوبہ نمبر گیم پوری نہ کر سکی۔
حکومت نے منگل کو سینیٹ میں بل پیش کرنے کا پروگرام بھی ملتوی کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے تاحال حکومتی پیشکش پر کوئی جواب نہیں دیا۔
وزیراعظم جے یو آئی کے حتمی جواب کے منتظر ہیں کیونکہ حکومت کیلئے جے یو آئی کی حمایت حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے-
کیونکہ نمبر گیم کی کامیابی کے بغیر آئینی ترمیمی بل کی منظوری ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان کی حاضری یقینی بنانے کے لئے پارلیمانی وفد کا غیرملکی دورہ بھی ملتوی کیا گیا تھا۔
وزیراعظم اس وقت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے حتمی جواب کے منتظر ہیں-
جبکہ صدر مملکت اور چوہدری شجاعت بھی مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں