حکومت پاکستان امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں کی مدد اور معاشی اصلاحات
حکومت پاکستان امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں کی مدد کررہی ہے، کرسٹینا جارجیوا
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے قرض پروگرام کی منظوری پرحکومت اور عوام کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت جارہی ہے۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے لئے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
بدھ کو واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی ) کرسٹلینا جورجیویا کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔
پاکستان کے لئے قرض منظوری کے بعد کرسٹینا جارجیوا کا واشنگٹن سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ حکومت پاکستان امیروں سے ٹیکس لے رہی ہے اور غریبوں کی مدد کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے اور مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس کے باعث معیشت بہتر ہوگئی ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں