جاری مالی سال میں خوردنی تیل کی درآمدات کا حجم کم ہوا
خوردنی تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ
ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں 25.33ملین ڈالرمالیت کا سویابین آئل درآمد کیا گیا۔
جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 90.49فیصد کم ہے،۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات پر48.26ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
اعداد وشمار کے مطابق اگست میں سویا بین آئل کی درآمدات کاحجم 16.089ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا ۔
جوجولائی میں 9.24ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 21.95ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں سویابین آئل کامجموعی درآمدی بل 112.33ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پام آئل کی درآمدات پر515.64ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا۔
جومالی سال 2024کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.84فیصدکم ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں