“پنجاب میں داخلہ ٹیسٹ کے 26 امتحانی مراکز کا قیام: اہم معلومات”

“داخلہ ٹیسٹ کے 26 امتحانی مراکز: پنجاب کے طلباء کے لئے رہنمائی”

داخلہ امتحان کے لیے پنجاب کے 12 اضلاع میں 26 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
پشاور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں میڈیکل کے داخلے کے امتحان کے دوران امتحانی مراکز کے گرد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی سفارش پر وفاقی وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
موبائل اورانٹرنیٹ سروسزکی معطلی کیلئے پنجاب کے 26 امتحانی مراکز کی لوکیشن کوآرڈینیٹس پی ٹی اے کو ارسال کر دی گئی ۔
محکمہ داخلہ کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کیلئے پنجاب کے 12 اضلاع میں 26 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔
تمام 26 امتحانی مراکز کے 500 میٹر کی حدود میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔
یاد رہے کہ پنجاب کے 12 شہروں میں اتوار 22 ستمبر کو داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا۔
جن میں لاہور،گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور،ڈی جی خان،ساہیوال،راولپنڈی،سرگودھا،گجرات،رحیم یارخان شامل ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں