“سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے دو ماہ میں 77 ٹن پلاسٹک تلف کرنے کا اعلان کیا”
دو ماہ میں 77 ٹن پلاسٹک قبضے میں لے کر تلف کیا‘مریم اورنگزیب
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز سے پنجاب کو پاک کرنے کے ایکشن پلان پر تیزی سے کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب کو پلاسٹک بیگز سے پاک کرنے کے وژن پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔
دو ماہ میں 77 ٹن پلاسٹک قبضے میں لے کر تلف کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ قانون کی خلاف ورزی جہاں بھی ہو گی، کارروائی کریں گے۔
میڈیا کو پلاسٹک بیگز کے خاتمے اور ماحول کی بہتری کے لئے محکمہ ماحولیات کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈائیریکٹر جنرل ای پی اے، پورا محکمہ اور عملہ دن رات سموگ سے بچاؤ اور ماحول کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔
تاریخ میں پہلی بار محکمہ ماحولیات نے اتنے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کئے ہیں۔
ہم سب کی شاباش سے ان کے حوصلے مزید بڑھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پلاسٹک بیگز سے مکمل طور پر پاک کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔
سرکاری دفاتر کی سطح پر پلاسٹک فری کی پالیسی پر عمل ہو چکا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں