سندھ ہائی کورٹ کا دیہاڑی دار مزدوروں کی رجسٹریشن کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے دیہاڑی دار مزدوروں کی رجسٹریشن کی ضرورت پر زور دیا

سندھ ہائی کورٹ کا دیہاڑی دارمزدوروں کی رجسٹریشن کرنیکاحکم
سندھ ہائیکورٹ میں دیہاڑی دار سمیت تمام مزدوروں کو سیسی اور ای او بی آئی میں شامل کرنے کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تمام دیہاڑی دارمزدوروں کی رجسٹریشن کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران جسٹس صلاح الدین پنہورنے ریمارکس دیے کہ ہرچوک چوراہوں پرانسانوں کی منڈیاں لگتی ہیں۔
یہاں مزدورکھڑے ہوتے ہیں، وہ بھی ایک طرح کی منڈی ہے۔
جہاں صبح سے لیکر شامل تک مزدور کھڑے ہوتے ہیں۔
عدالت نے سیسی حکام سے استفسارکیا کہ ان مزدوروں کیلئے کیا کیا آپ لوگوں نے؟
کیا سیسی ان مزدوروں کیلئے بھی کچھ کرتی ہے؟
جسٹس صلاح الدین پنہورنے سیسی اور ای یو بی آئی حکام سے استفسارکیا کہ ایسے لوگ بیچارے کہاں جائیں۔
جن کو دیہاڑی نہیں ملتی۔ سیسی قانون میں ان مزدوروں کو شامل کیوں نہیں کیا جا رہا۔
سیسی کے پاس کتنے ورکرز رجسٹرڈ ہیں؟

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں