راولپنڈی میں تماشا لگانے کی اجازت نہیں: عظمیٰ بخاری

راولپنڈی میں تماشا کے خلاف سخت اقدامات: وزیراطلاعات پنجاب کی وضاحت

راولپنڈی میں تماشا کے خلاف سخت اقدامات: وزیراطلاعات پنجاب کی وضاحت
راولپنڈی میں تماشا لگانے کی اجازت نہیں، عظمی بخاری
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں تماشا لگانے کی اجازت نہیں۔
فتنہ گروپ جلسے کی آڑ میں فساد پھیلانا چاہتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فتنہ گروپ جلسے کی آڑ میں فساد پھیلانا چاہتا ہے۔
مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے۔
ہمارے پاس ان کے ارداوں کی ساری تفصیلات موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آج پھر راولپنڈی پر یلغار کے لیے آنا ہے۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جب ملک کے حالات بہتر ہونے لگتے ہیں تویہ فتنے سر اٹھا لیتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فتنہ فساد کرنے والے پاکستان کی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے،۔
آئی ایم ایف کو خط لکھنا ان کے لیے ڈوب مرنےکا مقام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے میں معیشت کی بہتری میں مدد ملےگی۔
، وزیراعظم کی تقلید کرتے ہوئے باقی مسلم ممالک نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کا بائیکاٹ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں