راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج: داخلی راستے بند، شہریوں کو مشکلات
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، شہر مکمل طور پر سیل
راولپنڈی میں آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث انتظامیہ شہر کے تقریباً تمام داخلی راستے بند کردیے۔
جب کہ نقص امن کے خدشے کے پیش نظر شہر میں پولیس اور رینجرز کی بھارتی نفری تعینات کی گئی ہے۔
راولپنڈی انتظامیہ نے لیاقت باغ میں پی ٹی آئی اے احتجاج کو روکنے کے لیے پورے شہر میں کنٹینرز لگاکر راستے بند کردیے۔
جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے علاوہ پنجاب رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، راولپنڈی میں رحمان آباد چوک، شمس آباد کے علاقے بھی سیل کردیے گئے ہیں۔
جب کہ اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے بھی مکمل سیل ہیں۔
اڈیالہ جیل گاؤں جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں