ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 17 ستمبر کو منائی جائے گی

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ کی تاریخ کا اعلان

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ، ، عیدمیلاد النبیﷺ 17ستمبر کو ہو گی
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاہے کہ آج ملک میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا-
، یکم ربیع الاول 6 ستمبر اور عید میلادالنبیﷺ 17 ستمبر کو ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، جہاں چاند نظر نہیں آیا۔
تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں سے مشاورت کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے حتمی اعلان کیا ۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہناتھا کہ ربیع الاول کی کوئی قوی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
ربیع الاول کےمہینےمیں ہمارے نبیﷺکی ولادت ہوئی۔
ہمارے نبیﷺکوسب کیلئےرحمۃ اللعالمین بناکربھیجا گیا،ہمارے نبیﷺکوخاتم النبیین بنا کربھیجا گیا۔
آج ضرورت ہیں ہم سب بھائی بن کررہیں،آئیں مل کر اس مبارک ربیع الاول کو منائیں۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں