پاکستان میں رواں سال کا دوسرا چاند گرہن – مکمل تفصیلات
رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دکھائی دیگا
رواں سال کا دوسرا چاند گرہن اٹھارہ ستمبر بروز بدھ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دکھائی دیگا ۔
پاکستان میں چاند گرہن جزوی طور پر چند لمحات کے لیے نظرآئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مکمل مشاہدہ نہیں کیا جاسکےگا ۔
پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز صبح 5بج کر 41منٹ پرہوگا ۔
جبکہ پاکستان میں چاند گرہن کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بج کر13 منٹ پرہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن صبح 7 بجکر 44 منٹ پر اپنےعروج پرہوگا ۔
جزوی چاند گرہن صبح8 بج کر16 منٹ پراختتام پذیرہوگا اور 9بج کر47منٹ پر مکمل اختتام کو پہنچے گا
یورپ ،ایشیا، افریقا ، شمالی اور جنوبی امریکا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکےگا ۔
جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزررہا ہوتا ہے۔
اور زمین سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں