کپڑوں کی پیکنگ کے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی: سپریم کورٹ کی وضاحت

سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا حکم: ریگولیٹری ڈیوٹی وفاقی حکومت کی ذمہ داری

ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے،سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے کپڑوں کی پیکنگ کے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے یہ وفاق نے طے کرنا ہے کہ کس پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانی ہے اور کس پر نہیں۔
کپڑوں کی پیکنگ کے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے سماعت کی۔
درخواست گزار نے کہا کہ پیکنگ کے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی غیرمساوی سلوک ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ وفاقی حکومت ڈیوٹی عائد کرسکتی ہے۔
یہ فیڈریشن کی پالیسی کا معاملہ ہے۔
۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہمارا کام مالیاتی پالیسی کو دیکھنا نہیں۔
جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی اپیلیں تو سندھ ہائیکورٹ نے بھی خارج کی ہوئی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں